counter easy hit

قائد میاں محمد نواز شریف نے آج کے دن بین الاقوامی دباؤ کو مسترد کیا ایٹمی قوت بننے سے پاکستان کا عالمی دنیا اور اسلامی دنیا میں پاکستان کا وقار بلند اور دفاع ناقابل تسخیر بنا، سابق صدر مسلم لیگ ن فرانس جاوید بٹ

Today Mian Nawaz Sharif rejected international pressure Pakistan's reputation was raised in the world and Islamic world with becoming nuclear power and defense make incredible, former President of Pakistan, PML-N France, Javed Buttپیرس: (نمائندہ خصوصی) قائد میاں محمد نواز شریف نے آج کے دن بین الاقوامی دباؤ کو مسترد کیا ایٹمی قوت بننے سے پاکستان کا عالمی دنیا اور اسلامی دنیا میں پاکستان کا وقار بلند اور دفاع ناقابل تسخیر بنا، سابق صدر مسلم لیگ ن فرانس جاوید بٹ

ایٹمی قوت بننے سے پاکستان کا عالمی دنیا اوراسلامی دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا اور ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا، آج ہم ووٹ کی عزت کو یاد کرتے ہیں جن کے ذریعے میاں صاحب وزیراعظم منتخب ہوئے پاکستان 28 مئی کو ایٹمی قوت بنا اس پر آج ہمیں ڈاکٹر عبدالقدیر اور ڈاکٹر ثمر مبارک کو بھی خراج تحسین پیش کرنا چاہیے اگر آج ایٹمی قوت نہ ہوتی تو آج دشمن نے ملک کو گھیرا ہوا ہوتا، کتنے سنگین خطرات درپیش ہوتے، آج ذوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف کو یاد کرنے کا دن ہے، منتخب وزرائے اعظم نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا، اگر جمہوریت چل رہی ہوتی تو ملک جمہوری اور معاشی طور پر بھی ناقابل تسخیر بن چکا ہوتا