counter easy hit

آج دنیا بھر میں ’یوم مسکن‘ منایا جا رہا ہے

ملک کے دیگربڑےشہروں کی طرح کوئٹہ کو بھی رہائش اور اس سے جڑے کئی مسائل کاسامنا ہے جن میں سے ایک بڑا مسئلہ بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی بھی ہے۔

Today 'habitat day' is being celebrated worldwideصاف ستھرا ماحول اور چھوٹاہی سہی مگر اپنا گھر دیگر بڑے شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی اب یہ خواب ہی بن گیا ہے۔ جس شہر کی آبادی کبھی 60ہزار ہوا کرتی تھی وہ اب پچیس لاکھ نفوس سے تجاوز کر چکا ہے جس کی وجہ سے رہائشی سہولتیں بھی بہت محدود ہوگئیں۔

کئی رہائشی علاقے کمرشل ہوگئے اور یہاں کئی منزلہ فلیٹ اور عمارتیں بھی بن رہی ہیں۔ کوئٹہ میں شہری منصوبہ بندی کے حوالےسے قائم ادارے نے خاطرخواہ اقدامات نہیں کیے، اب بھی محض ایک ہاؤسنگ اسکیم پر کام جاری ہے اور دوسری کا منصوبہ زیر غور ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ بلڈنگ کنٹرول کی خلاف ورزی کی روک تھام میں بھی یکسر ناکام نظر آتی ہے۔ کوئٹہ میں ہاؤسنگ پالیسی اور سستے مکانات کی حامل رہائشی منصوبو ں کاقیام ناگزیر ہوگیا ہے جو اس سال کے لئےعالمی یوم مسکن کاموضوع بھی ہے۔