counter easy hit

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج، معمولات زندگی متاثر

 لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں کو ایک مرتبہ پھر شدید دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

To rule of Fog in different parts of Punjab, affecting routine life.

To rule of Fog in different parts of Punjab, affecting routine life.

یس نیوز کے مطابق پنجاب کےمختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر حد نگاہ صفر ہوگئی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے، حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے لاہور سے شیخوپورہ ، پنڈی بھٹیاں ، فیصل آباد اور گوجرہ تک موٹر وے بند رہی ۔ کمال پور انٹرچینچ سے پنڈی بھٹیاں اور گوجرہ سے فیصل آباد سیکشن بھی متاثر ہوا، اس کے علاوہ نیشنل ہائی وے پر لاہور سے بہاولپور تک اکثر مقامات پر بھی حد نگاہ صفر ریکارڈ کی گئی۔دھند کی وجہ سے لاہور سمیت کئی شہروں میں ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 18 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز اور دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور رات کے اوقات میں موٹر وے کے بجائے جی ٹی روڈ میں سفر کو ترجیح دیں۔دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ سے اندرون اور بیرون ملک فلائٹ آپریشن جزوی طور پرمتاثر ہوا۔ کئی پروازوں کا رخ کراچی اور شارجہ کی جانب موڑ دیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دھند کی وجہ بارشیں نہ ہونا ہے، بارش ہونے کے ساتھ ہی دھند کا سلسلہ بھی ختم ہوجائے گا تاہم اس موسم میں بیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website