counter easy hit

نوجوانوں کو داعش کے نظریات سے بچانا اولین ترجیح ہے، ترجمان پاک فوج

اسلام آباد: ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ داعش کے نظریات ہماری نوجوان نسل کو ہدف بنا رہے ہیں جب کہ داعش کی نوجوانوں میں سرایت روکنے کا چیلنج درپیش ہے۔

To protect the youth from the ISIS ideology is a top priority, the spokesman Pak army

To protect the youth from the ISIS ideology is a top priority, the spokesman Pak army

اسلام آباد میں انتہاپسندی کو مسترد کرنے میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی کو مسترد کرنے میں نوجوان نسل کے کردار پر سیمینار ردالفساد آپریشن کا حصہ ہے، آپریشن ردالفساد کا مقصد پہلے سے کیے گئے تمام فوجی آپریشنز کی کامیابیوں کو مستحکم بنانا  اور معاشرے سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا داعش کے نظریات ہماری نوجوان نسل کو ہدف بنا رہے ہیں، داعش کی نوجوانوں میں سرایت روکنے کا چیلنج درپیش ہے لہذا ایسی صورتحال میں نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنے کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے جب کہ نوجوانوں کو اس خطرے سے بچانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز میں ملنے والی کامیابیاں نوجوانوں کی مرہون منت ہیں، دہشت گردی کے خلاف قربانیوں میں 90 فیصد حصہ نوجوان سپاہیوں و افسروں کا ہے، جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جب کہ نوجوان افسروں و سپاہیوں کی قربانیوں کو ضائع نہیں جانے دیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website