counter easy hit

پاکستانی فلمی صنعت کیلئے اپنی خدمات پیش کرنا اعزاز کی بات ہے: فواد خان

To offer their

To offer their

فواد خان کا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ میں بہت عزت ملی ، میں سمجھتا ہوں کہ میری کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے
لاہور (یس اُردو) معروف اداکار فواد خان کی پاکستانی فلم کی شوٹنگ رواں برس کے آخرمیں شروع ہو گی ۔ ایک انٹرویو میں فواد خان کا کہنا تھا کہ میں بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ لالی ووڈ فلموں میں بھی اداکاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔ میں نے دو پاکستانی فلمیں سائن کی ہیں جن میں سے ایک فلم کی شوٹنگ آئندہ چند ماہ میں شروع ہو جائیگی جبکہ دوسری فلم کی شوٹنگ اگلے برس ہو گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے وطن سے عزت اور شہرت ملی ہے ۔ میں پاکستانی فلمی صنعت کیلئے اپنی خدمات پیش کرنا اعزاز سمجھتا ہوں ۔ مجھے ایک عرصے سے ملکی فلموں کی پیشکش ہو رہی تھی ۔ تاہم میں بالی ووڈ پراجیکٹس میں مصروف تھا ، اس لیے فلمیں سائن نہیں کیں ۔ فواد خان کا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ میں بہت عزت ملی ، میں سمجھتا ہوں کہ میری کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے ۔