counter easy hit

ایک سے 99 پیسے تک کے سکے جاری کرنے کےلیے درخواست دائر

کراچی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک سے 99 پیسے مالیت کے سکے جاری کرانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی گئی ہے۔

To file an application to issue coins with up to 99 paisas to one rupee coins

To file an application to issue coins with up to 99 paisas to one rupee coins

سندھ ہائی کورٹ میں اقبال کاظمی کی جانب سے دائردرخواست میں وفاقی حکومت اورگورنراسٹیٹ بینک کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹرقیمت 72 روپے 68 پیسے ہے۔ کروڑوں لوگ ہرروزپیٹرول پمپس سے پیٹرول ، ڈیزل اورسی این جی خریدتے ہیں لیکن پیٹرول پمپ مالکان پیسے واپس نہیں کرتے۔ اس کی وجہ سے عوام کی جیبوں پر 32 کروڑ روپے ماہانہ اور سالانہ 88 ارب کا ڈاکہ ڈالاجارہا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ عوام سے ہرسال لوٹے جانے والے اتنی خطیر رقم کو بچانےکے لیے اسٹیٹ بینک کو ایک سے 99 پیسے تک کی مالیت کے سکے جاری کرنے کا حکم دے۔ واضح رہے کہ مرکزی بینک کی جانب سے ایک ، 2، 5 اور 10 روپے کے سکے جاری کئے جاتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website