counter easy hit

پول پٹیاں کھولنے والا فوجی شرابی اورعادی مجرم ہے، بی ایس ایف

نئی دہلی: فیس بک پربھارتی فوجی اہلکاروں کی بدحالی کی پول پٹی کھولنے والے اہلکارکا لائن آف کنٹرول سے پونچھ ہیڈکوآرٹرتبادلہ کردیا گیا ہے۔فوجی کے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سرحدی نگرانی کرنے والی فورس بی ایس ایف نے کہا ہے کہ تیج بہادر شرابی اور عادی مجرم ہے۔

To expose the strip soldier is Alcoholic and smooth criminal, BSF

To expose the strip soldier is Alcoholic and smooth criminal, BSF

سرحدی نگرانی کرنے والی فورس بی ایس ایف نے کہا ہے کہ تیج بہادر شرابی اور عادی مجرم ہے، وہ کئی باربغیر اجازت ڈیوٹی سے غیر حاضر رہا ۔وہ سینئیرافسرا ن کی عزت بھی نہیں کرتا تاہم اس کے الزامات کی تحقیقات کیلیے سینیئر افسر موقع پر بھیج دیا ہے۔ تیج بہادر نے سخت دباؤ کے باوجود بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑنے والی وڈیو ہٹانے سے صاف انکار کر دیا ہے ۔ اس نے اگرچہ اپنے آپ کو نقصان پہنچائے جانے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ اگر میرا نقصان ہو کر دوسرے سپاہیوں کا بھلا ہو سکتا ہے تو مجھے منظورہے۔اس کا موقف ہے کہ جوکہا سچ کہا،تحقیقات کرلی جائیجو سچ ہے وہ سب کے سامنے آجائے گا۔یہ وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی طرف سے ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ وڈیو انھوں نے دیکھی ہے اور بارڈرسکیورٹی فورس ( بی ایس ایف) سے جوانوں کو غیرمعیاری کھانا دینے پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔اپنی وڈیو میں بھارت کی بارڈرسیکیورٹی فورس کی 29 ویں بٹالین کے اہلکار تیج بہادر یادو نے جلی ہوئی روٹی دکھاتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کا راشن افسران بیچ کر پیسے کھرے کر لیتے ہیں جبکہ انہیں ناشتے میں ایک پراٹھا اور چائے کی پیالی دی جاتی ہے ،دن کو ہلدی اور نمک والی دال اور روٹی دی جاتی ہے جبکہ رات کا کھانا بعض اوقات ملتا ہی نہیں اور انہیں بھوکا سونا پڑتا ہے، ایسی حالت میں وہ کیا خاک لڑیں گے۔تیج بہادریادونے کہا کہ وہ اپنی اس حالت زار کے لیئے حکومت کو نہیں بلکہ اپنے افسران کو ذمہ دارسمجھتا ہے اوربتایا کہ فوجی اہلکاروں کے خلاف اس ناانصافی اور جان بوجھ کر روا رکھے گئے ظلم کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھاتا۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق ناقص خوراک کی شکایت کرنے والے بھارتی فوجی تیج بہادر کو لائن آف کنٹرول سے ہٹا کر پلمبر بنا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب تیج بہادر کی اہلیہ شرمیلا نے شوہر کو بطور سزا پلمبر بنانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ روٹی کی مانگ غلط تو نہیں ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website