counter easy hit

شادی کو یادگار بنانے کیلئے اسٹار وارز کرداروں کا روپ

To commemorate the marriage

To commemorate the marriage

نیویارک …….ہر جوڑے کی خواہش ہوتی کہ وہ اپنی شادی کو یادگار بنائے اور لوگ اسے ہمیشہ یاد رکھیں لیکن آسٹریلوی جوڑے نے تو اپنی خواہش کو کچھ الگ ہی انداز میں پورا کر ڈالا۔امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ہونے والی انوکھی شادی کو ہی دیکھ لیں جس میں دلہا دلہن نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے اسٹار وارز کرداروں کا سہارا لے لیا۔اس انوکھی شادی میں شریک مہمانوں نے اسٹار وارز فلم میں دکھائے جانے والے متعدد کرداروں کا روپ اس مہارت سے دھارا کہ انہیں دیکھ کر واقعی حقیقت کا گمان ہونے لگا۔واضح رہے کہ اینڈریو اور کیرولین نامی یہ جوڑا آسٹریلیا سے 7500میل کا سفر طے کر کے اپنی شادی کی تقریب اسٹار وارز تھیم میں منعقد کروانے کیلئے لاس اینجلس پہنچا تھا۔