counter easy hit

نیا پاکستان بنانے کے دعویدار پرانے پاکستان کو بھی بگاڑ رہے ہیں، شہبازشریف

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے کے دعویدار عناصر پرانے پاکستان کو بھی بگاڑ رہے ہیں۔

To claim of making new Pakistan even spoiling to old Pakistan, Shahbaz Sharif

To claim of making new Pakistan even spoiling to old Pakistan, Shahbaz Sharif

شہباز شریف نے لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بولنے کا ورلڈ ریکارڈ بنانے والے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے، نیا پاکستان بنانے کے دعویدار یہ عناصر پرانے پاکستان کو بھی بگاڑ رہے ہیں ،سیاست دیانت داری اور ایمانداری کے ساتھ عوام کی خدمت کا نام ہے اور پاکستان مسلم لیگ نے یہ خدمت بہت اچھے طریقے سے انجام دی ہے، لوگ اب بھی نواز شریف سے محبت کرتے ہیں جب کہ ہم پر بے بنیاد الزامات لگانے والے سیاستدانوں کو ہر الیکشن میں شکست ہوئی ہے اور آگے بھی ہوگی۔

شہباز شریف نے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا نیازی صاحب نے دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے ملکی ترقی کے خلاف سازش کی ، دھرنوں کی سیاست کی وجہ سے پاکستان کئی سال پیچھے چلا گیا ہے ،تاہم باشعور عوام جھوٹ کے ماہر سیاستدان کی منفی سوچ اور انتشار پر مبنی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور انہیں اب مزید گمراہ نہیں کیا جاسکتا،قوم ایسے سیاسی عناصر کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website