counter easy hit

عدالتی فیصلہ بلڈوز کرنے کا عمل مسترد کرتے ہیں، سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ اکثریت کے بل بوتے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو بلڈوز کرنے کے عمل کو مسترد کرتے ہیں۔

To billdose the court decition would be rejected, Siraj ul Haqسراج الحق نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنی اسرائیل کی تباہی کی ایک ہی وجہ تھی کہ وہاں دو طرح کے قانون تھے اس وقت پاکستان میں بھی یہی کچھ ہورہا ہے، امیر کیلیے اور غریب کیلیے اور قانون ہے۔ انھوں نے کہا کہ کل اکثریت کے بل بوتے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو بلڈوز کیا گیا،یہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، ہم اس کے خلاف عدالت اور عوام میں جائیں گے، یہ ہماری جمہوریت پر ایک دھبہ ہے،ن لیگ نے ایک فرد کیلیے اپنے آئین کو بھی تبدیل کیا، جمہوریت کے دامن پر شب خون مارا گیا۔ امیر جماعت اسلامی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا ممبر نبی اکرم ؐکو آخری نبی ماننے کا حلف اٹھاتا تھا،اس حلف کو ختم کردیا گیا،یہ کس کو خوش کرنے کیلیے کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 295C کو ختم کرنا مغربی ایجنڈا ہے، یہ ہمارے دین اور آئین کی خلاف ورزی ہے،یہ مغرب کو خوش کرنے کیلیے کیا گیا۔