counter easy hit

کسی مسلمان کو بلایا جائے ، ٹرمپ کی مسلم مخالف بیانات پر معافی مانگنا چاہتا ہوں

Bob Bennett

Bob Bennett

نیویارک (ایس ڈیسک)سابق امریکی سینیٹرجارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال کے بستر مرگ پر پڑے سابق ریپبلکن سینیٹر باب بینئٹ نے اپنی موت سے چند گھنٹے پیشتر اپنے عزیزوں سے کہا کہ اس ہسپتال میں اگر کوئی مسلمان ہے تو اس کو بلایا جائے وہ اس سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف دیئے گئے بیانات پر معافی مانگنا چاہتے ہیں ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابقسابق ریپبلکن سینیٹرکا کہنا تھا کہ مسلمان امریکہ کی ایک بہترین اور متحرک کمیونٹی ہے وہ ٹرمپ کی جانب سے توہین آمیز بیانات پر شرمسار ہیں اور وہ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے مسلمانوں سے معذرت کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک حجاب میں ملبوس مسلمان خاتون سے کیا جس کی سینیٹر باب بئنیٹ سے آخری ملاقات کرائی گئی ۔ باب بئنیٹ کچھ روز قبل انتقال کر گئے وہ امریکی اسٹیٹ یوتھا سے تین بار سینیٹر منتخب ہوئے تھے ۔