counter easy hit

تنازعہٴ کشمیر: بان کی مُون نے ثالثی کروانے کی پیشکش کر دی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مُون نے امریکا میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کے ساتھ ایک ملاقات میں پیشکش کی ہے کہ وہ کشمیر کے تنازعے کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے مابین ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Tnazahٴ Kashmir Ban Ki-moon offered arbitration filing

Tnazahٴ Kashmir Ban Ki-moon offered arbitration filing

 

 

 

 

 

 

امریکا میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے جمعے کو نیویارک میں اقوام متحدہ  کے ہیڈکوارٹرز میں سیکرٹری جنرل بان کی مُون کے ساتھ ملاقات میں اُن پر زور دیا کہ وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس تنازعے میں مداخلت کریں۔ دوسری طرف اقوام متحدہ میں بھارتی مشن نے بھی نیوز ایجنسی اے ایف پی کو ایک بیان میں کہا ہے کہ  بھارت بھی یہ نہیں چاہتا کہ صورتِ حال مزید کشیدہ ہو جائے۔

بان کے ایک ترجمان کی طرف سے جاری کردہ  ایک بیان کے مطابق سیکرٹری جنرل نے ’دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ محتاط طرزِ عمل اختیار کریں اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں‘۔

اے ایف پی کے مطابق بان کی مُون نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو سفارت کاری اور مکالمت کے ذریعے اپنے اختلافات دور کرنے چاہییں۔ ساتھ ہی بان نے اس تنازعے کے حل کے سلسلے میں ثالثی کی بھی پیشکش کی۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کے بقول ’اگر دونوں فریقوں کو قبول ہو تو سیکرٹری جنرل کا آفس (ثالثی کے لیے) دستیاب ہے‘۔

بھارت نے جمعرات کو کہا تھا کہ اُس نے ’دہشت گردانہ اہداف‘ پر پاکستانی سرزمین کے کئی کلومیٹر اندر ’سرجیکل اسٹرائکس‘ کی ہیں۔ لودھی نے سیکرٹری جنرل کے ساتھ ملاقات کے بعد اے ایف پی کو بتایا’’خطّے کے لیے یہ ایک بہت ہی خطرناک لمحہ ہے۔ مَیں نے اُنہیں کہا کہ کسی بحران سے بچنے کے لیے اُن کی طرف سے پُر زور مداخلت کا وقت آ گیا ہے اور یہ کہ بحران بہرحال پیدا ہوتا نظر آ رہا ہے۔‘‘

Tnazahٴ Kashmir Ban Ki-moon offered arbitration filing

Tnazahٴ Kashmir Ban Ki-moon offered arbitration filing

 

لودھی نے بھارت پر ایسے حالات پیدا کرنے کا الزام لگایا، جو ’علاقائی اور بین الاقوامی امن و استحکام کے لیے خطرہ بن رہے ہیں‘۔ لودھی کے مطابق اُنہوں نے بان کی مُون سے کہا کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت کا اپنا مجوزہ دورہ پروگرام کے مطابق نومبر کی بجائے پہلے کر لیں۔

اس سے پہلے اقوام متحدہ کی ترجمان سٹیفانے دُوجارچ نے کہا کہ سیکٹری جنرل کشیدگی میں کمی کے لیے تمام تر کوششوں اور ’تجاویز کا خیر مقدم کریں گے‘۔ ترجمان خاتون کے مطابق بان کی مُون ’فکر مندی کے ساتھ‘ پوری صورت حال کو دیکھ رہے ہیں۔

دونوں ہمسایہ ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی تب سے مسلسل بڑھتی ہی چلی گئی ہے، جب سے بھارت نے پاکستان پر بھارتی زیر انتظام کشمیر میں اُڑی کے مقام پر ایک فوجی اڈے پر اسی مہینے کے اوائل میں وہ حملہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جس میں اٹھارہ فوجی ہلاک ہو گئے تھے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website