counter easy hit

تحریک منہاج القرآن (آئرلینڈ) کی طرف سے اشعر نیازی کی وفات پر اظہار افسوس

Condolences

Condolences

آئرلینڈ (فرخ بٹ) تحریک منہاج القرآن برطانیہ کے امیر ظہور نیازی کے صاحبزادے اور جنگ لندن کے سب ایڈیٹر سعید نیازی کے بھتیجے احمد اشعر نیازی 14 اگست اتوار کی صبح موٹر سائیکل کے ایک حادثے میں انتقال کر گئے۔ جس پر تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے تمام رفقاء و اراکین اور تمام عہدیدران ظہور نیازی اور سعید نیازی سے احمد اشعر نیازی کی عفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش و مغفرت کی خصوصی دعا کرتے ہیں۔

جبکہ وسیم بٹ نے بذریعہ فون کر کے سعید نیازی سے اظہر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کے نعلین پاک کے تصدق سے مرحوم کے درجات میں بلندی عطا فرمائے اور انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ تحریک منہاج القرآن کے تمام رفقا ء اراکین وبستگان ظہور نیازی کے اس غم کے لمحات میں برابر کے شریک ہیں، اللہ پاک تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اظہار افسوس کرنے والوں میں مرکزی رہنما تحریک منہاج القرآن وسیم بٹ، امیر تحریک آئرلینڈ علامہ محمدعدیل ، علامہ شہزاد عاشق قادری، جنرل سیکرٹریرضوان احمد طور فنانس سیکرٹری حافظ محمد سعید، پیر غلام دستگیر، محمد آصف رضا، حافظ جنید البغدادی، احمد فیاض، سید ذیشان شاہ، مرزا رضوان بیگ اور دیگر احباب شامل تھے۔