counter easy hit

گھریلو حالات سے تنگ آکر شوہر نے بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کر دیا

قصور: ملزم نے خود ہی مقامی پولیس کو گرفتاری دے دی، واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

Tired of domestic circumstances, husband killed wife and 3 daughtersقصور میں مقامی سکول کے مالی نے گھریلو حالات سے تنگ آکر اپنی بیوی اور تین بیٹوں کو قتل کردیا، ملزم نے گرفتاری دے دی۔ قصور بستی صابری کا رہائشی مقامی سکول کے مالی نے گھریلوں حالات س تنگ آکر اپنی 40 سالہ بیوی شاہدہ کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کرنے کے بعد گرفتاری تھانہ بی ڈویژن میں دے دی۔ پولیس کے مطابق ملزم کا اپنی بیوی شاہدہ سے آئے روز گھریلو ناچاقی کی وجہ لڑائی جھگڑا ہو تا رہتا تھا اور اس قبل بھی دو روز پہلے جھگڑا ہوا تھا جس پر ملزم حنیف نے آج رات گئے ٹوکے کے وار سے اپنی بیوی شاہدہ اور تین بیٹوں کو قتل کر دیا اور خود ہی مقامی پولیس کو گرفتاری دے دی۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے۔