counter easy hit

وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی بمباری سے 4 دہشت گرد ہلاک

Jet Plane Bombing

Jet Plane Bombing

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 4دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 3 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ 5 کو زخمی کردیا۔ فضائی کارروائی سے دہشت گردوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک اور5 زخمی ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور لشکراسلام سے ہے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز بھی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔