counter easy hit

سنسنی خیز فلم ’انڈرورلڈ :بلڈوارز ‘کا ٹریلر

Thriller "Underworld Blood Wars' Trailer

Thriller “Underworld Blood Wars’ Trailer

انسانی خون کے پیاسے خطرناک ویمپائرز پر مبنی ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم سیریز ‘انڈر ورلڈ ‘سلسلے کی نئی سنسنی خیز فلم’انڈر ورلڈ: بلڈ وارز‘کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ہدایتکارہ اینا فوئیسٹر کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں گزشتہ حصوں کی طرح ایک بار پھر انسانی خون کے پیاسے ویمپائرزاپنے روایتی حریف خونخوار بھیڑیوں کے مابین جاری خطرناک جنگ کی عکاسی کر رہی ہے، جس میں ویمپائرز کی ڈیتھ ڈیلرسیلین ایک بار پھر نامور ہالی وڈ اداکاری کیٹ بیکن سیلے نبھا رہی ہیں۔

ڈیوڈ کیرن، ٹام روزنبرگ اورلین وائس مین کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار کردہ اس فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار تھیو جیمز، ٹیرینٹ گیریٹ، تھوبیئس مینزیس،بریڈلے جیمز اور چارلس ڈینس شامل ہیں۔

سنسنی خیز واقعات کی منظر کشی کرتی یہ ہارر ایکشن فلم اسکرین جیمز کے تحت آئندہ سال 6جنوری کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website