counter easy hit

چین میں سہ فریقی اجلاس: امن مشترکہ مشن قرار

چین، پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلے سہ فریقی اجلاس کے دوران سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی، افغان امن عمل اور تینوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بیجنگ میں ہونے والے اس اجلاس سے قبل پاکستانی اور چینی وفود کی ملاقات بھی ہوئی تھی جس میں سی پیک منصوبے میں ہونے والی پیش رفت سے دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو آگاہ کیا اور سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں تمام باہمی امور اور قومی و بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سہ فریقی وزرائےخارجہ ملاقات کے لیے چینی اقدامات کاخیر مقدم کرتے ہیں اور مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔خواجہ آصف نے اجلاس کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں پائیدارامن کے لیے اس اجلاس میں افغانستان سے تعاون بڑھانے کے لیے راستے تلاش کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سہ فریقی وزرائے خارجہ ملاقات کے لیے چینی اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں، چین ہمارے دلوں سے قریب ہے اور ہم چین کے پر امن ہمسائے کے نظریئے سے متفق ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مستقبل کی ترقی اور امن ہم سب کے مفاد میں ہے جبکہ ہماری سرحدیں ملتی ہیں، اس لیے امن ہمارا مشترکہ مشن ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سی پیک، صدر شی جن پنگ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے اور سی پیک کی کامیابی سے علاقائی روابط مضبوط ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں پائیدار امن اور ترقی کا خواہاں ہے، ترقی اورخوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے افغانستان میں امن ناگزیر ہے۔

افغانستان کے خبر رساں ادارے طلوع نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس اجلاس کے حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یا کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ چین اور پاکستان مستقبل میں افغانستان کے ساتھ تعاون کے ساتھ ساتھ سی پیک کے ذریعے افغانستان کو چین سے براہ راست جوڑنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات چین کے صدر ژی جن پنگ کے اس منصوبے کاحصہ ہیں جس کامقصد تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔اس اجلاس میں پاکستان کی جانب سے خواجہ آصف کے ہمراہ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی موجود تھیں۔اجلاس کے اختتام پر تینوں اطراف سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان، چین اور افغانستان کے وزیر خارجاؤں کے درمیان ہونے والا دوسران سہہ فریقی اجلاس 2018 میں کابل میں منعقد کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website