counter easy hit

تھری ڈی فلم “دی جنگل بک” کا تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج برقرار

Three film "The Jungle Book

Three film “The Jungle Book

جان فرویو کی ہدایتکاری میں بننے والی “دی جنگل بک” نے تین ہفتوں میں پچیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کا بزنس کر لیا
نیو یارک (یس اُردو) جنگل میں پلنے والے ننھے موگلی نے بڑے بڑوں کی چھٹی کروا دی ، تھری ڈی فلم “دی جنگل بک” تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر چھائی رہی ، فلم نے تین ہفتوں میں پچیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے باکس آفس پر دھوم مچا دی ۔جان فرویو کی ہدایتکاری میں بننے والی “دی جنگل بک” کی کہانی ایک یتیم لڑکے کی ہے جو جنگلی جانوروں میں تنہا پرورش پاتا ہے ۔ اس دوران ایک ٹائیگر موگلی کی جان کا دشمن بن جاتا ہے ۔ فلم نے تین ہفتوں میں پچیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کا بزنس کر لیا ۔دی ہنٹس مین ونٹرز وار دوسرے ہفتے سے سیکنڈ پوزیشن پر ہے ، فلم نے اس ہفتے چورانوے لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ۔ اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم کیانو بھی چورانوے لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر رہی ۔