counter easy hit

تھری ڈی اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم اسٹورکس کا پہلاآفیشل ٹریلر جاری

Three-D Animated

Three-D Animated

لاس اینجلس ……ہالی و وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم اسٹورکس کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔
ہدایتکارنکولس اسٹولر اور ڈوگسویٹ لینڈکی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی اس خیالی داستان پر مبنی ہے جس میں اکثر ماں باپ بچوں کو انکے نئے بھائی یا بہن کی آمد کی خبر اس انداز میں دیتے دِکھائی دیتے ہیں کہ ان کے یہاں یہ نیا مہمان آسمان سے ایک بہت بڑا پرندہ اپنی چونچ میں اُٹھا کر لایا ہے۔اس دلچسپ کہانی کی منظر کشی کرتی کامیڈی فلم میں یہ سارس نما بڑا پرندہ بچوں کو ان کے ماں باپ تک پہنچانے کے نت نئے طریقے بتا تا ہے اور قدیم انداز میں بچوں کو چونچ میں لے کر ماں باپ تک پہنچانے میں تبدیلی لاکر ذرا مختلف انداز میں اپنے فرائض انجام دیتا ہے۔بریڈ لیوس اور نکولس اسٹولر کی پروڈیوس کردہ اس فلم کے مختلف آوازوں کیلئے ڈائیلاگ ہالی وڈ اداکار کیسلے گرامر، اینڈی سیم برگ، کیگن مشیل اورجارڈن پیلے کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔وارنر اینی میشن گروپ کی تیار کردہ فلم رواں سال23ستمبر کو امریکی جبکہ 14اکتوبر کو برطانوی سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔