counter easy hit

امریکا جانے والوں سے سوشل میڈیا پاس ورڈ بھی پوچھنے پر غور

پابندی زدہ 7 مسلم ممالک سے امریکا جانےکے خواہشمندوں سے سوشل میڈیا پاس ورڈ بھی پوچھنے پر غورکیا جا رہا ہے۔ اقدام کا مقصد جانچ پڑتال کے عمل کو مزید سخت بنانا ہے تاہم ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔

Those who going to US social media ask the passwords

Those who going to US social media ask the passwords

امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کے وزیر جان کیلی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں امریکی سفارت خانے ویزا حاصل کرنے والے افراد سے ان کے سوشل میڈیا پاس ورڈ کے بارے میں سوال کرسکتے ہیں ۔ اس کا مقصد ان کے پس منظر کے حوالے سے مزید حقائق کو جاننا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان ممالک میں ماضی کی جانچ پڑتال کا نظام بہت کمزور ہے ۔ اسی لیے ہمارے لیے بھی فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہےلہذا پاس ورڈ ملنے کی صورت میں ہم خود ِدیکھ سکیں گے کہ وہ انٹرنیٹ پر کیا کرتے ہیں؟ اور اگر وہ اس حوالے سے تعاون نہیں کریں گے تو پھر امریکا میں داخل نہیں ہوسکیں گے ۔ جان کیلی نے بتایا کہ فی الحال اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website