counter easy hit

یہ کام فوری طور پرکرو، ورنہ پچھتاؤ گے ۔۔۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بات کس سے کہی ؟

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گھریلو صارفین اور صنعتی یونٹس کی گیس بندش فوری ختم کی جائے،، انھوں نے کہا کہ اگر سندھ کیس بنانا چھوڑ دے تو سب پچھتا سکتے ہیں ،، سندھ کو اس کا حق ملنا چاہیے،،
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں سندھ میں گیس سپلائی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کی گیس پر جو بجلی پیدا ہوتی ہے اس کا فائدہ سندھ کو بھی ملنا چاہیے،، انہوں نے وفاقی وزیر پیٹرولیم سے مطالبہ کیا کہ سندھ میں گھریلو صارفین اور صنعتی یونٹس کی گیس بندش فوری ختم کی جائیں،، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت 8522 کنیکشنز سوئی سدرن گیس کمپنی کے پاس زیر التوا ہیں،، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اوگرا میں چیئرمین اور تین ممبران سب وفاق سے ہیں،، انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین وفاق سے اور ہر صوبے سے ایک ممبر ہونا چاہیے،، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ والوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ،، کراچی پورے ملک کا مرکز ہے ،، سندھ کو اس کا حق لازمی ملنا چاہیے ،