counter easy hit

شاندار کامیابی کی یہ خبر عمران خان کو ناکام کہنے والے ضرور ملاحظہ کریں

This news of great success must be seen Imran Khan's failure

ملتان (ویب ڈیسک) چین نے پاکستان کی سب سے طویل موٹروے کی تعمیر مکمل ہونے کا اعلان کردیا، چینی نائب سفیر لی جیان ژائو نے کہا ہے کہ ملتان تا سکھر ایم 5موٹر وے پر کام مکمل کرلیا گیا ہے، جلد عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، منصوبے سے 23ہزار مقامی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی موٹر وے کی تعمیر کا اہم سنگ میل عبور ہوگیا ہے۔چینی نائب سفیر لی جیان ژائو نے کہا کہ موٹر وے ملتان سکھر ایم 5مکمل کرلیا گیا ہے جسکو جلد عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ اس منصوبے کے ذریعے 23ہزار مقامی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ملتان سکھر موٹر وے سی پیک کے تحت بڑا پراجیکٹ ہے اس منصوبے پر چائنا کنسٹرکشن نے بہتر کام کیا۔ واضح رہے کہ 392 کلو میٹر طویل موٹر وے ایم 5 پر تقریباً 294 ارب روپے کی لاگت آئی ہے۔یہ موٹر وے ملتان سے شروع ہو کر شجاع آباد، جلالپور پیر والہ، ہیڈ پنجند، بہاول پور کے قریب اچ شریف، احمد پور شرقیہ، رحیم یار خان، صادق آباد، سندھ کے شہر اوباڑو، گھوٹکی اور پنوعاقل سے ہوتی ہوئی سکھر میں روہڑی کے قریب اختتام پذیر ہو رہی ہے۔ اس سے آگے سکھر سے حیدرآباد تک ایم 6 موٹر وے کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی جا چکی ہے۔ امکان ہے کہ ایم 6 موٹروے کی تعمیر کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔موٹر وے ایم 5 پر بہاولپور کے قریب دریائے ستلج کے ایک بڑے برج سمیت مجموعی طور پر 54 پل، 12 سروس ایریاز، 10 ریسٹ ایریا، 11 انٹرچینجز، 10 فلائی اوورز اور 426 انڈرپاسز تعمیر کیے گئے۔ جی ٹی روڈ کے مقابلے میں اگر موٹر وے ایم 5 پر ملتان سے سکھر تک کا سفر کیا جائے تو فاصلہ 75 کلو میٹر کم ہے۔ جبکہ سکھر ملتان موٹروے پر بغیر رکے مسلسل سفر کریں تو 6 گھنٹے کا سفر کم ہو کر 3 سے ساڑھے 3 گھنٹے رہ جائے گا۔پاک چین اقتصادی راہداری کے اس اہم منصوبے پر کام کا افتتاح 6 مئی 2016 کو کیا گیا تھا۔ جبکہ اب یہ منصوبہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ اگست میں ملتان سے سکھر تک موٹروے کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائی گئی ہے۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ سی پیک کے تحت تعمیر کیے جانے والی موٹروے کا یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website