counter easy hit

انٹر امتحانات میں پرچوں کی غلط مارکنگ کا الزام، طلباء کا شہر شہر احتجاج

This marking exam papers in charge of Inter, students protest town

This marking exam papers in charge of Inter, students protest town

انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پرچوں کی غلط چیکنگ کا الزام، فیصل، آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور بہاولپور میں طلباء سڑکوں پر نکل آئے، مشتعل سٹوڈنس کی انٹر بورڈز کے دفاتر کے باہر نعرے بازی، طلباء نے پیپرز دوبارہ چیک کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

فیصل آباد/گوجرانوالہ/ملتان/بہاولپور:  انٹرمیڈیٹ کے نتائج پر غلط چیکنگ پر طلباء سڑکوں پر نکل آئے۔ فیصل آباد میں مختلف کالجز کے طلباء ضلع کونسل چوک میں جمع ہو گئے۔ ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے طلباء نے کچہری بازار تک ریلی بھی نکالی۔

گوجرانوالہ بورڈ کے نتائج پر بھی طلباء مشتعل ہو گئے اور انہوں نے بورڈ کے دفتر کے باہر شدید احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ملتان میں طلباء کی کثیر تعداد بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے احتجاج کیلئے نکل آئی۔

بہاولپور میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج نے طلباء و طالبات کو بے چینی سے دو چار کر دیا۔ مشتعل طلباء نے بورڈ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ بہاولپور میں طلباء نے ڈی سی او چوک میں دھرنا بھی دیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ پرچوں کی دوبارہ چیکنگ کی جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website