counter easy hit

یہ ہوئی ناں بات : 15 اگست کو ثانیہ مرزا نے تو پاکستانیوں کا دل جلایا مگر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیریا اکرم اس دن کیا کرتی رہیں ؟ شاندار خبر

This is not the case: On 15th August, Sania Mirza burned the hearts of Pakistanis, but what did Shivnaria Akram, wife of Wasim Akram, continue to do that day? Great news

لاہور (ویب ڈیسک) سابق قومی کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرااکرم اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ پر پاکستان کو یاد کرنا نہ بھولیں،دونوں کی شادی 14اگست 2013کوہوئی تھی ۔شیزانے اپنی اور وسیم اکرم کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ میں خوشی کے ساتھ اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ یوم آزادی پاکستان کے ساتھ منا رہی ہوں،6سال قبل ہم دونوں نے ایک عزم کا اظہار کیا تھا کہ ہم محبت، اتحاد، رحم دلی اور خوشحالی کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور ہمارا یہی وعدہ پاکستان کیلئے بھی ہے ۔وسیم اکرم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ جس دن ہم جشن آزادی مناتے ہیں عین اسی دن میری آزادی ختم ہو گئی تھی۔ وسیم اکرم نے شنیرا کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمہارے بغیر میری زندگی بے معنی ہے ۔ مزید یہ کہ شیزا اکرم شادی کے بعد سے پاکستان کی ہر سطح پر حمائیت کرتی ہیں ۔اس کی زندہ مثال تب سامنے آئی جب پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور معروف فاسٹ بولر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بالی وڈ ادکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات دینے پر اسے کرارا جواب دے ڈالا تھا۔ کنگنا رناوت نے پاک ہند کشیدگی کے تناظر میں کہا تھا کہ ہندکی اولین ترجیح پاکستان سے لڑنا ہے۔ انہیں ہندوستانی عوام کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اب کنگنا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے 10روز تک خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس پر شنیرااکرم نے لکھا کہ صرف 10دن کیوں؟آپ جتنے دن چاہیں اتنے دن خاموش رہ سکتی ہیں۔شنیرا کے اس ٹوئٹ پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ بھابی نے زبردست “چھکا ” مارا ہے ۔ایک صارف نے کہا کہ شیزا بھی اپنے شوہر کی طرح باونسر مارتی ہیں۔ حال ہی میں سلطان اکرم کی اہلیہ نے ملتان کی سیر کی اور وہاں دوستانہ میچ اپنے شوہر اور پکستانی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے ساتھ دیکھا۔ تفصیلات کے مطابق شنیرااکرم ہمیشہ ہی یہ ثابت کردیتی ہیں کہ وہ کس حدتک پاکستان سے محبت کرتی ہیں، اس ملک کیلئے ان کی محبت ہراس جگہ پر بھی دیکھی جاسکتی ہے جہاں وہ جائیں۔حالیہ دنوں میں انہوں نے اپنے شوہر وسیم اکرم کیساتھ ملتان کا دورہ کیا، دونوں ملتان سلطانز کے زیراہتمام دوستانہ میچ دیکھنے گئے تھے ، اس موقع پر شہریوں نے بھی شنیرا کو احترام دیا اور پرتپاک استقبال کیا۔ شنیرا بھی اپنی خوشی چھپانہ سکیں اور اپنے سفر کی داستان سوشل میڈیا پر بھی شیئرکی جس پر شیز ا اکرم کو خوب پذیرائی ملی ۔ شیزا اکرم گزشتہ 5 برس سے اپنی سالگرہ کی تقریب اکثر پاکستان میں مناتی ہیں ۔ انکے کیے گئے تمام ٹویٹس اور بھیجے گئے تمام کے تمام پیغامات ، پاکستان سے محبت کے جذبے سے لبریز ہوتے ہیں ۔ وہ اکثر پاکستان کی قدرتی خوبصورتی اور دلکش نظاروں کی تعری کرتی نظر آتی ہیں ۔ انکا اپنے اکثر پیغامات میں کہنا ہوتا ہے کہ انھیں ذاتی طور پر پاکستان بہت پسند ہے اور وہ اسے اپنا وطن سمجھتی ہیں ۔وہ تمام تقریبات میں پاکستانی لباس پہنے ہوئے شریک ہوتی ہیں ۔ شیزا اکرم جب پاکستان اور اس سے منسلک چیزوں کی تعریف کرتی ہیں تو سوشل میڈیا کے صارفین انکو خوب سراہتے ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website