counter easy hit

یہ پہلی بار نہیں

اسلام آباد: سعودی مملکت ریلیف آرگنائزیشن نے 692 پروجیکٹوں کیلئے 31 جنوری 2019 تک 3 کھرب 60 ارب روپے فراہم کئے ہیں ان میں فوڈ سکیورٹی کے 242 پروجیکٹ ہیں 183 ہسپتال اور طبی مراکز ہیں 73 پناہ گاہیں ہیں 9 لاجسٹک کے پروجیکٹ ہیں، غذائیت کے متعلق 7 پروجیکٹ ہیں
ایمرجنسی ٹیلی کمیونیکیشن کا ایک پروجیکٹ ہے چار خیراتی ادارے ہیں 22 تعلیمی ادارے بنائے گئے ہیں ۔ پینے کا صاف پانی فراہمی کے 28 پروجیکٹ ہیں۔ کے ایس ریلیف آرگنائزیشن نے پاکستان کے چاروں صوبوں میں تباہ شدہ لوگوں کیلئے کئی ہزار مکان بنا کر دیئے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں 4 سو مکان سوات میں 71 گھر بنائے ہیں ان میں سے 427 مکان مستحق لوگوں کو مفت دے دیئے گئے ہیں 44 مکان زیر تعمیر ہیں پنجاب کے اضلاع ڈیرہ غازی خان مظفر گڑھ راجن پور لیہ میں مستحق خاندانوں کیلئے سو سو مکان سعودی ریلیف آرگنائزیشن بنا رہی ہے ان میں سے 340 مکان ان اضلاع کے مستحق خاندانوں کے حوالے کر دیئے گئے ہیں باقی 60 مکان تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ سعودی ریلیف آرگنائزیشن نے سب سے زیادہ مکان سندھ میں بنا کر غریبوں میں مفت تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ان کی تعداد دو ہزار ہے، سندھ کے اضلاع میرپور خاص میں 300 بدین میں 300 جیک آباد میں 300 کشمور میں اڑھائی سو دادو میں دو سو مٹیاری میں دو سو عمر کوٹتھرپارکر سانگھڑ میں ڈیڑھ ڈیڑہ سو مکان مستحق افراد کیلئے بناکر تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس امدادی کار روائی سے پسے ہوئے اور نادار لوگوں کے لئے خوشحالی قدرے ممکن ہو سکتی ہے۔