counter easy hit

تیسرا کوارٹرز فائنل، پاکستانی اور آسٹریلوی ٹیمیں میدان میں اتر آئیں

 Pakistani Team

Pakistani Team

ایڈیلیڈ (جیوڈیسک) ایڈیلیڈ اوول کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے جا رہے تیسرے کوارٹرز فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جبکہ پاکستان اپنے پرانے سکواڈ کے ساتھ میدان میں اترے گا۔ ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آج کی وکٹ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے گزشتہ میچوں سے مختلف ہے۔ وکٹ میں بائونس زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

جبکہ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ آسٹریلوی بائولرز ہر طرح کی صورتحال میں بائولنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے پیٹ کمننز کی جگہ جوش ہیزل ووڈ کو شامل کیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا یقیناً کوارٹرز فائنل کے لئے فیورٹ ہے لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ فیورٹ ہی ہمیشہ جیتیں۔