counter easy hit

حالات خراب ۔۔۔۔ میونسپل سروسز، فائربریگیڈ، ریسکیو اور میڈیکل اینڈ ہیلتھ دیگر تمام اداروں کو ہنامی ہدایات جاری کر دی گئیں

Things are bad ... Anonymous instructions were issued to all other municipal services, fire brigade, rescue and medical and health agencies.

کراچی(ویب ڈیسک) میئر کراچی وسیم اختر نے بارش کے پیش نظر میونسپل سروسز، فائربریگیڈ، ریسکیو اور میڈیکل اینڈ ہیلتھ سمیت دیگر لازمی سروسز کے محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی۔لازمی سروسز کے تمام افسران مشینری اور عملے سمیت بارش کے پانی کی نکاسی اور کسی بھی ایمرجنسی کے لئے نمٹنے کے لئے تیار رہیں میئر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ برسات کے موسم میں اپنے بچوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے روکیں۔نوجوان بجلی کی تنصیبات کے قریب جانے سے گریز کریںکے الیکٹرک اپنی تنصیبات پر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جاسکےکے الیکٹرک اپنی تنصیبات کا معائنہ کرے جہاں نقائص ہوں وہاں دور کرے تاکہ انسانی جانیں ضائع نہ ہوں کے الیکٹرک پولز پر لٹکتے ہوئے تاروں کو ختم کرےسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پرانی اور مخدوش عمارتوں کو فوراً معائنہ کرے جہاں بھی ضرورت ہو وہاں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائےسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اس بات کو یقینی بنائے کہ مخدوش عمارتوں میں رہائش پذیر شہری کسی خطرے سے دو چار نہ ہوں۔ یاد رہے کہ ہر میں گندگی ، کچرے کا ڈھیر، مکھیوں کی بھرمار کے خلاف ایک اور شہری عدالت پہنچ گیا ،، سندھ ہائیکورٹ میں شہری نے کے ایم سی اور دیگر اداروں کے خلاف درخواست دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت، مئیر کراچی و دیگر ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے، شہر میں اب بھی مختلف مقامات پر قربانی کی آلائشیں پڑی ہیں، گندگی کے باعث شہر میں مکھیوں، مچھروں کی بھرمار ہے، گندگی کے باعث شدید تعفن اور پیچیدہ بیماریاں پھیل رہی ہیں، درخواست میں کہا گیا ہے شہری کانگو، گلے، پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، سندھ حکومت، مئیر کراچی، کنٹونمنٹ بورڈ کراچی و دیگر کو فوری انتظامات کرنے،،حکومت کو صفائی سے متعلق شعوری، آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت دی جائے، درخواست میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات، مئیر کراچی ،، کنٹونمنٹ بورڈ کراچی اور دیگر اداروں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website