کراچی: گلشن اقبال میں چور نے مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے افراد کو بھی نہ بخشا اور معتکفین کا سامان چوری کر کے رفو چکر کر دیا۔

Thieves carry out suspicious goods from mosque in Karachi
کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک سیون میں واقع مسجد میں ایک چور داخل ہوا اور معتکفین کے نیند میں ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے موبائل فونز، بٹوے اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید کپڑوں میں ملبوس ایک شخص مسجد میں داخل ہوتا ہے اور معتکفین کا قیمتی سامان لے کر باآسانی فرار ہو جاتا ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔








