counter easy hit

اسے کہتے ہیں سو سنار کی ایک لوہار کی ۔۔۔۔ پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دینے والی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کر لی

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے دہشت گردوں کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اسلام آباد ٹائمز کے مطابق ایجنسیوں نے دہشت گردوں کے ایک مالی نیٹ ورک کا سراغ لگا کر اسے توڑ ڈالا ہے جس کے ذریعے دہشت گرد پاکستان میں اور بیرون ملک
عمران حکومت کے لیے شاندار خبر : غیر ملکی ادارے بھی وزیر اعظم کے صادق اور امین ہونے کی گواہیاں دینے لگے
بالخصوص افغانستان میں رقم کی ترسیل کر رہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی سے گرفتار ہونے والے دہشت گردوں نے دوران تفتیش اس نیٹ ورک کے بارے میں بتایا جس کے بعد ایجنسیوں نے کارروائی کی۔رپورٹ کے مطابق ان دہشت گردوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ ہنڈی اور حوالے کے ذریعے رقم افغانستان منتقل کررہے تھے جو دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہوتی ہے، یہ رقم حاجی خان قندھاری نامی شخص کو پہنچائی جاتی تھی۔ ان کے اس اعتراف کے بعد سکیورٹی ایجنسیوں نے کئی مقامات پر چھاپے مارے اور مزید کئی دہشت گردوں اور ان کے معاونت کاروں کو گرفتار کر لیا۔ جن دہشت گردوں نے یہ اعتراف کیا انہیں اغواءکاری کے جرم میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے گرفتار کیا۔ ان دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا۔دہشت گردوں نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے یہ بھی اعتراف کیا کہ حاجی خان کا یہ نیٹ ورک پاکستان میں کراچی اور کوئٹہ میں آپریٹ کر رہا ہے۔ نعمت نامی دہشت گرد نے بتایا کہ یہ نیٹ ورک افغانستان رقم بھیجنے کے لیے پاکستان میں 50مختلف بینک اکاﺅنٹس بھی استعمال کرتا ہے۔