counter easy hit

عازمین حج کی ابتک 1200 سرجریاں کیں، سعودی وزارت صحت

حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے آنے والوں کے دل کے 102، اوپن ہارٹ سرجری 6، گردوں کے 752، آنکھوں کے 32 آپریشن کئے

There were over 1200 surgeries of Hajj pilgrims, Saudi Ministry of Health

There were over 1200 surgeries of Hajj pilgrims, Saudi Ministry of Health

ریاض: سعودی عرب کی وزارت صحت نے اب تک بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کی سینکڑوں سرجریاں کی ہیں ۔ ان میں دل کے 102 آپریشن، اوپن ہارٹ سرجری کے 6، گردوں کے 752، آنکھوں کے 32 اور دیگر متفرق 259 سرجریاں کی گئیں۔ سعودی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے تمام ہسپتالوں میں عازمین حج کو ہرممکن طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ عازمین حج کے لیے ہسپتالوں میں قائم کردہ ہنگامی مراکز میں 9935 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ عازمین حج کے لیے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں ڈسپنسریوں میں معائنہ کرانے والوں کی تعداد 14126 جب کہ بڑے مراکز میں 11994 عازمین حج کا معائنہ کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website