counter easy hit

حیدرآباد سے ڈی پورٹ نہیں ہوا،راحت فتح علی

There was deported Rahat Fateh Ali

There was deported Rahat Fateh Ali

برصغیر کے ممتاز گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ بھارت میں رہنے والے موسیقی کے دلدادہ ہیں۔ نئے سال کے آغاز پر بھارت کے شہر حیدرآباد میں شاندار لائیو کنسرٹ میں آواز کا جادو جگایا اور صوفیانہ کلام پر حاضرین بے خود جھو اٹھے۔ مجھے حیدرآباد سے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا، میں ابھی بھارت میں ہی ہوںمیڈیا پر بے بنیاد خبر نشر کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز بھارت کے شہر حیدرآباد سےجنگ سے ٹیلیفون پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔استاد راحت فتح علی خان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بالی وڈ کی درجنوں فلموں میں میری آواز میں گانا شامل کئے گئے ہیں۔ بھارتی عوام میرے انداز گائیکی اور آواز کو پسند کرتے ہیں، جس پر میں ان کا بے حد مشکور ہوں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا۔ دنیا بھر میں مجھے جو عزت ملتی ہے، وہ سب میری ماں کی دعائوں کے طفیل ہے۔ میری تربیت میں استاد نصرت فتح علی خان نے بنیادی کردار ادا کیا۔ ان جیسا عظیم گائیک دوبارہ پید انہیں ہو سکتا اس قابلِ قدر گائیک صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔