counter easy hit

کل پیرس سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ایسا واقعہ پیش آ گیا کہ ایک ماڈرن خاتون چیختی پکارتی جہاز میں ادھر ادھر دوڑتی رہی

کراچی;پیرس سے اسلام آباد آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز میں اے سی سسٹم کی خرابی کی وجہ سے نومولود بیہوش ہو گیا، نومولود کی حالت خراب ہونے کی وڈیو وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیرس ایئرپورٹ سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 750 میں روانگی ،

کے وقت اے سی سسٹم میں خرابی ہو گئی۔ پیرس ایئرپورٹ پرجہاز کے دروازے بند کر دیئے گئے ۔ طیارے میں حبس اور گرمی کی وجہ سے مسافر بلبلا اٹھے ۔طیارے میں ایک نومولود بھی ماں کے ہمراہ موجود تھا ۔ شدید گرمی کے باعث بچہ بیہوش ہو گیا۔ بچے کے بیہوش ہونے پر ماں چیخنے چلانے لگی، خاتون بار بار دروازہ کھلونے کی التجا کرنے لگیں، جب کہ پی آئی اے کا عملہ تماشا دیکھتا رہا اور جہاز کے دروازے نہیں کھولے ۔پیرس ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ میلان سے 2 گھنٹے 40 منٹ تاخیر سے پہنچا تھا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پیرس میں پی آئی اے کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث طیارے میں دو اے سی وین کے بجائے ایک اے سی وین لگائی گئی تھی جو ناکافی تھی۔ دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی کسی بھی بین الاقوامی فلائٹ پراس نوعیت کا واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔دریں اثناء پی آئی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے سوشل اور نیوز میڈیا پر پیرس کی3 اگست کی پرواز کے حوالے سے وائرل ہونے والی وڈیو سے متعلق انکوائری کا حکم دیا ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ،

ابتدائی معلومات کے مطابق 3 اگست کو پیرس سے اسلام آباد کی پرواز PK750 کی روانگی میں تیس منٹ کی تاخیر ہوئی۔ طیارہ پرواز کے لیے تیار تھا مگر ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے کلیئرنس میں تاخیر کے باعث انجن بند تھے کیوں کہ طیارہ جیٹی پر پارک تھا اور قوانین کے مطابق سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے دروازے کھلے نہیں رکھے جا سکتے تھے ۔ ایک شیر خوار بچے کی حالت بگڑتی دیکھ کر اسے طیارے کے دوسرے حصے میں منتقل کیا گیا۔ مسافروں کے اطمینان کے بعد ہی طیارہ پیرس سے اسلام آباد روانہ ہوا۔ جبکہ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لوگوں نے اس ماں کو ڈرامہ کوئین اور پاگل کہا جبکہ کچھ نے کہا کہ وہ ضرورت سے زیادہ چیخ رہی ہیں۔ ان کمنٹس پر سپر ماڈل نادیہ حسین نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اس ماں پر تنقید کرنے والی خواتین کو بد دعا ہی دے دی۔ نادیہ حسین کا اپنی ویڈیو میں کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر اس ماں کے لیے سامنے آنے والے کمنٹس میں لوگ اسے پاگل، ڈرامہ کوئین کہہ رہے تھے، مجھے اتنا غصہ آرہا ہے کہ خواتین ایسے کمنٹس کررہی ہیں، خدا کرے کہ جن عورتوں نے ایسے کمنٹس کیے ہیں ان کے بچے بھی ایسے ہی گھٹ کر مر جائیں یا پھر خدا انہیں اولاد ہی نہ دے‘۔