counter easy hit

’’وہ وقت دور نہیں جب وزیر اعظم عمران خان روئیں گے اور آنسو پونچنے والا کوئی نہ ہو گا‘‘شہلا رضا نے عمران حکومت کے حوالے سے ناقابل یقین پیشگوئی کر ڈالی

"There is no time when Prime Minister Imran Khan will cry and there will be no one to shed tears".

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہاہے کہ دونیازی پاکستان کو ڈبو گئے ہیں، عمران خان یوٹرن کے ماہر ہیں اور کل بری طرح روئیں گے۔دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے شہلارضا نے کہاکہ آصف زرداری پر گیارہ سال سے کچھ ثابت نہیں ہوا ، مجھے نہیں پتہ کہ آصف زرداری اورنواز شریف سے پاکستا ن کو کیا نقصان ہواہے ؟لیکن دونیازی پاکستان کو ڈبو گئے ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ عمران خان نے ملک کو تباہ کردیاہے ،اگر آج کے اخبار اٹھائیں تو پتہ لگے گاکہ برطانیہ نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر انڈیاکا اندرونی معاملہ ہے اور دونوں ملک بات کریں ، لو گ مسئلہ کشمیر پر اس لئے بول رہے ہیں کہ کہیں جنگ نہ چھڑ جائے ، وہ بات کررہے ہیں کہ یہ اندرونی معاملہ ہے اور اس پر پاکستان اور بھارت بات کرلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان یوٹرن کے ماہر ہیں اور کل بری طرح روئیں گے اور کہیں گے کہ یہ میں کیا کرتا رہا ہوں؟ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ نیب میں بے گناہوں کو پکڑا گیا ہے ،میری آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں کہ ایک بندہ پوچھ رہا تھا کہ میرا گنا ہ بتاﺅ ۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہاکہ اس ملک میں کسی وزیر کے پاس دستخط کرنے کا اختیار نہیں ہے بلکہ دستخط بیورو کریٹ کرتاہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت اللہ کی پکڑ ہے ، نیب میں بے گناہوں کو پکڑا گیا ہے ،میری آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں کہ ایک بندہ پوچھ رہا تھا کہ میرا گنا ہ بتاﺅ ، نیب نے 2018کے الیکشن میں کردار ادا کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پا س پولیس ، ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں ،احتساب کا کام ان سے بھی لیا جاسکتاہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website