counter easy hit

ایسی بات نظر نہیں آتی کہ پنجاب میں جتھے تیار ہورہے ہیں“، ایاز امیر کی ایل اوسی عبور کرنے کے تناظر میں ناقابل یقین وضاحت

There is no such thing that is being prepared in Punjab ”, Ayaz Amir's incredible explanation in the context of crossing the LOC

لاہور (ویب ڈیسک) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ مجھے کوئی ایسی بات نظر نہیں آتی کہ پنجاب میں جتھے تیار ہورہے ہیں اور ایل اوسی کوعبور کرنے کا کوئی خطرہ ہے ، وزیر اعظم بار بار ایسی بات کیوں کہتے ہیں ؟دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ ایل او سی پر ہم نے بھارت کو باڑ لگانے کی اجازت دی اور یہ ہماری سخت غفلت ہے ، اب وہاں باڑ بن گئی اور سخت مانیٹرنگ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ پر نظر ڈالیں کہ جب بھی کچھ لوگ گئے ہیں یا وہاں پر کوئی عسکری سرگرمی ہوئی ہے تو ایک خاص تناظر میں ہوئی ہے ۔ایاز امیر کا کہنا تھاکہ یہ سارا کچھ ایک منصوبہ بندی سے ہوتا تھا اور وزیر اعظم کو یہ بار بار کہنے کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟ کہ اگر کوئی کنٹرول لائن عبور کرے گا تو بھارتی بیانیے کی تائید کا باعث ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی ایسی بات نظر نہیں آتی کہ پنجاب میں جتھے تیار ہورہے ہیں اور ایل اوسی کوعبور کرنے کا کوئی خطرہ ہے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ مودی کابھی ائیر پور ٹ پر ویسے ہی استقبال ہوا ہے جیسے عمران خان کا پاکستان میں ہوا ہے۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ بھارت میں اب مہاتما گاندھی بھی غدار ہوگئے ہیں۔ پونے دوارب انسانوں کے خطے میں اب گاندھی غدار ہوگئے ہیں اور مودی کابھی ائیر پور ٹ پر ویسے ہی استقبال ہوا ہے جیسے عمران خان کا ہوا ہے۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ بھارتی عدلیہ بھی کشمیر کے مسئلے پرتاریخ پہ تاریخ دیتی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بار بار کیوں کہہ رہی ہے کہ یہ ہوا تو ہم پر الزام لگے گا تو اتنی بھی کمزوری کیا اور اتنی بھی بے بسی کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ جنگ پہ نہیں جاناچاہئے مگر اتنی کمزوری کا اظہار بھی نہیں کرناچاہئے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website