counter easy hit

کسی کوحب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار نہیں: وزیراعظم

اسلام آباد:  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ غلط باتیں اور بدتمیزی کرنے سے پہلے سوچنا چاہیئے، جس نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا اس کیلئے غداری کی باتیں ہو رہی ہیں، کسی کو حب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ دینے کا اختیار نہیں۔ خبرپڑھی ہوتی تو اپوزیشن والے ایسی باتیں نہ کرتے۔

There is no option to give a certification certificate: Prime Ministerقومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین کی تقاریر کا جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دھواں دھار تقریریں کی گئیں، یقین سے کہتا ہوں ان لوگوں نے خبر نہیں پڑھی۔ جس نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا اس کیلئےغداری کی باتیں ہو رہی ہیں، غلط باتیں اور بدتمیزی کرنے سے پہلے سوچنا چاہیئے۔ خبر پڑھی ہوتی تو اپوزیشن والے ایسی باتیں نہ کرتے۔ غیرریاستی عناصر کے حوالے سے بیان غلط رپورٹ ہوا۔

جو باتیں کی جا رہی ہیں ان کی کوئی حقیقت نہیں، نوازشریف نے یہ نہیں کہا ممبئی حملہ کرنیوالوں کو پاکستان سے بھیجا گیا۔ مس رپورٹنگ ہوئی، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، یہ تاثر بھارت نے قائم کیا اور سیاسی مقاصد کیلئے یہاں پھیلایا جا رہا ہے، نیشنل سیکیورٹی کےمعاملات کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کریں، بھارت جوباتیں کرتا ہے اس کو بغیر سوچے سمجھے آگے نہ پھیلایا جائے، تمام معاملہ مس رپورٹنگ سے شروع ہوا، اب ختم ہونا چاہیئے۔ کسی کوحب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار نہیں۔ ماضی میں جانا ہے تو پارلیمنٹ کمیشن بنا دے۔ کوئی کمیشن اورکوئی غداری کامقدمہ درج کرانے کا کہتا ہے، پارٹی لیڈرز کو حقائق پرمبنی باتیں کرنی چاہئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ممبئی حملہ آوروں کو پاکستان سے بھیجا جانا غلط تاثر ہے، اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونےدیں گے، قومی سلامتی میٹنگ میں اس تاثر کو مسترد کیا گیا کہ حملہ آوروں کو پاکستان سے بھیجا گیا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ بلاناضروری تھا، معاملےکوسیاسی ایشو بنانے سے ملک کو نقصان پہنچےگا۔