اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ داخلہ کے اختیارات اور عمل داری سےمتعلق کسی کو خود ساختہ بیان دینے کی ضرورت نہیں۔

ترجمان چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ لہذا وزارتِ داخلہ اورذیلی اداروں پر سابق وزیرِ داخلہ کی عمل داری کے حوالے سے بیان حقائق پر مبنی نہیں۔ سابق وزیرِ داخلہ کے اختیارات اور عمل داری سے متعلق کسی کو خود ساختہ بیان دینے کی ضرورت نہیں۔ واضح رہے کہ رانا ثناللہ نے اسلام آباد میں احتساب عدالت میں وزرا کو داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پر کہا تھا کہ آج عام آدمی کو بھی سمجھ آگئی ہے کہ ریاست کے اندر ریاست کیا ہوتی ہے، طاقت کا قانون نہیں قانون کی طاقت ہونی چاہیے ، چوہدری نثار کا بھی بطور وزیر داخلہ اختیار احسن اقبال سے زیادہ نہیں تھا لیکن ان کی جگہ چوہدری نثار ہوتے تو شاید ان کا لہجے زیادہ سخت ہوتا۔








