yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم ہے ، سپریم کورٹ

MH Kazmi October 13, 2016 1 min read
There is kingdom in the name of democracy in country
Share this:
There is kingdom in the name of democracy in country
There is kingdom in the name of democracy in country

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم ہے، غیر جمہوری رویے پر عوام کو اٹھ کھڑا ہونا چاہیے ۔سپریم کورٹ نے یہ ریمارکس اورنج لائن منصوبے پرپنجاب حکومت کی اپیل کی سماعت کے دوران دیئے، سپریم کورٹ نے کہاکہ تاریخی عمارتیں قومی ورثہ ہیں ، تباہ نہیں ہونے دیں گے ، اورنج ٹرین لائن کی رپورٹس کےجائزےکیلئے آزادماہرین کے نام مانگ لیے۔چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے کہا کہ عوام سے جمہوریت کے نام پر مذاق ہورہاہے ،لوگوں کو اپنے نمائندے منتخب کرتے وقت سوچنا چاہیے ،ایک انگریز جج نے کہا تھا جو لوگ ایسے لوگوں منتخب کرتے ہیں انہیں بھگتنا چاہیے،گڈ گورننس کے نام پر بیڈ گورننس ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کےدلائل کے دوران درخواست گزاروں کے وکلا کی مداخلت پر عدالت نے اظہار برہمی کیا،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ہمیں آپ کے رویے سے بہت مایوسی ہوئی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ یہ کسی ایک شخص کا نہیں عوامی فلاح کا منصوبہ ہے،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلےمیں بھی کچھ قانونی تقاضے پورے ہوئے نظر نہیں آتے۔

پنجا ب حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے اپنے دلائل میںکہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے میں پانچوں رپورٹس کو غلط قراردیا گیا،ہائیکورٹ کے پاس ایساکوئی پیمانہ نہیں تھاجن کی بنیاد پر رپورٹس کو غلط قراردیا گیا،ہائیکورٹ نے ایسے کسی نصاب یاپیمانے کا ذکر بھی اپنے فیصلے میں نہیں کیا، اورنج لائن منصوبے سے متعلق رپورٹس کی نفی بغیر قانونی جواز کے کی گئی۔مخدوم علی خان نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ ہائیکورٹ نے یہ نہیں بتایا کہ درست کیا ہے اور نہ کوئی وضاحت کی ،کسی بھی تاریخی شہر میں ترقیاتی کاموں میں توازن رکھنا ہوتاہے،ترقیاتی کام بھی ہوں اور تاریخی ورثہ بھی محفوظ رہے ،اگر اورنج لائن ٹرین بننے سے شالامار باغ یا کوئی تاریخی عمارت گرتی ہے تو اس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ، لیکن ٹرین چلنے سے چوبرجی کو دیکھنے میں دقت ہو تو عدالت کو نظر انداز کرنا چاہیے۔سپریم کورٹ نے فریقین سے اورنج ٹرین لائن کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے تین ،تین آزاد ماہرین کے نام طلب کرلیے۔کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
miandad-expressed-doubt-of-match-fixing-in-199-and-2015-khalid-mehmood
Previous Post میانداد نے1999 اور 2015 میں میچ فکس ہونے کا شبہ ظاہر کیا ،خالد محمود
Next Post پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
First Pak vs W.Indies historic day and night test started, Pak won the toss and choose to bat

Related Posts

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026

© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.