اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ملالئی میوند کے والد کے جذبے کو سلام، عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیراطلاعات خیبرپختونخوا میاں افتخار حسین نے دہشتگردی کا شکار ہونے والی افغان خاتون صحافی ملالئی میوند کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔ انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر “ملالئ میوند” کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جلال آباد میں گھر سے نکلتے ہی دھشتگردوں نے گولیوں سے چھلنی کرکے شھید کیا اور اس کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر میں مزید ملالئ موجود ہیں دھرتی کی خدمت کیلئے، واہ تیرے جذبہ کو سلام۔