counter easy hit

عجب کرپشن کی غضب داستان۔۔۔ اداروں نے مریم نواز کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا

The wrath of awesome corruption ... The agencies decided to take action against Mary Nawaz

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی کرپشن کی داستانوں پر اداروں نے ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار چودھری غلام حسین نے کہا کہ مریم نواز یوتھ کے پروگرام کی جب غیر قانونی طور پر ہیڈ بنی تھیں اور عدالت نے ان کو نکال کر باہر کیا تھا اور ان کو استعفٰی دینا پڑا تھا اُس میں سے کروڑوں روپے نکالا گیا جو آڈٹ رپورٹس میں آ گیا ہے۔غالباً یہ رقم میڈیا اور ایسے دیگر لوگوں کی خرید و فروخت میں استعمال ہوا ہے۔ مریم نواز کو اس معاملے میں نیب کسی بھی وقت بلا سکتی ہے۔ چودھری غلام حسین نے کہا کہ اوبامہ کے دور میں امریکہ کی خاتون اول مشعل اوبامہ نے مریم نواز کو 70 ملین دیا تھا وہ بھی کیس آ گیا ہے۔تیسرا یہ کہ یہ لوگ آل پارٹیز کانفرنس ، آل پارٹیز کانفرنس کر رہے ہیں کوئی ان سے جا کر پوچھے کہ یہ لوگ جا کر رات کے اندھیرے میں جا کر ڈیلیں کر رہے ہیں ، یہ لوگ زرداری کو بے وقوف بنا رہے ہیں یا پھر مولانا فضل الرحمان کو ۔طیب ادرگان سے جا کر یہ لوگ رابطے کر رہے ہیں۔ جس پر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو پھر یہ لوگ جلسے جلوسوں میں جا کر کیوں لوگوں کو ورغلا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بچوں کو ملک سے باہر بھیجا ہوا ہے۔ جو وہاں جا کر محلات میں رہ رہے ہیں۔ جبکہ ان کا حال دیکھیں کہ یہ لوگ غریب کے بچوں کو کہہ رہے ہیں کہ 48 درجہ حرارت میں باہر آؤ ، سڑکوں پر نکلو۔ یہ لوگ غریب کا مال بھی کھا گئے ہیں اور غریب ہی کو کہتے ہیں کہ ہمارے لیے ڈنڈے کھاؤ۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی کالم نگار جاوید چودھری نے شریف خاندان کی ڈیل ہونے کا اشارہ دیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website