counter easy hit

دنیا کا سب سے لمبا شخص اور 2 فٹ کی خاتون

دونوں نے مصر میں ملاقات کی جہاں انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران اپنے دورے کی تفصیلات بھی بتائیں

The world's tallest person and 2 feet womenلاہور: آج کل مصر میں دنیا کے سب سے طویل القامت شخص اور سب سے پست قامت خاتون توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ جہاں گزشتہ روز اہرامِ مصر کی سیر کے بعد دونوں نے پریس کانفرنس میں بھی شرکت کی۔

پریس کانفرنس میں جہاں لمبومیاں خوب سوٹ بوٹ میں شریک ہوئے وہیں چھٹکی جیوتی نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی اوراپنی والدہ کیساتھ سٹیج پر پہنچی۔

دونوں نے نہایت پر اعتمادی سے پریس کانفرنس میں شرکت کی اور مصرکے دورے کی تفصیلات بتائیں، واضح رہے ان کی اہرام مصرکی تصاویر سوشل میڈیا پربھی وائرل ہیں۔