counter easy hit

دنیا کی سب سے ڈراؤنی جگہ، کیا آپ یہاں جانا چاہیں گے؟

The world's most scary place

The world’s most scary place

لاطینی امریکا کے ملک میکسیکو میں ایک ایسا آئی لینڈ ہے جہاں لوگ جانے سے گھبراتے ہیں۔
میکسیکو سٹی: (یس اُردو ڈیسک) ہر طرف سناٹا اور درختوں پر لٹکتی ہزاروں گڑیاں، یہاں آنے والوں پر خوف طاری کر دیتی ہیں۔ میکسیکو میں ایسا آئی لینڈ ہے جہاں جانا صرف ہمت والوں کا کام ہی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس جگہ ایک لڑکی ڈوب گئی تھی جس کی چیخیں اب بھی وہاں جانے والوں سنائی دیتی ہیں۔ ان خوفناک چیخوں کو روکنے کیلئے اس آئی لینڈ کے درختوں پر ہزاروں کی تعداد میں گڑیاں لٹکائی گئی ہیں تا کہ وہ ان آوازوں کو اپنے اندر جذب کر سکیں لیکن اس کے باوجود لوگوں کا کہنا ہے کہ اس بچی کی دردناک چیخیں رات کو اب بھی سنائی دیتی ہیں۔ بعض اوقات لوگوں کو لگتا ہے کہ کوئی ان کے کان میں سرگوشیاں کر رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہر سال سیکنڑوں افراد اس آئی لینڈ کا دورہ کرتے ہیں لیکن یہ جگہ سیاحوں کیلئے کبھی تفریح والا مقام نہیں رہی۔ ان گڑیوں کو لٹکانے والے شخص کا نام جولین سینتانا باریرا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اس نے ڈوبنے والی بچی کی دل دہلا دینے والی چیخیں اور پاؤں کے نشانات دیکھے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ لڑکی تقریبا 50 سال قبل ڈوب گئی گئی تھی۔ جب اس کی لاش کو نہر میں تیرتے ہوئے دیکھا گیا اس وقت اس کے ہاتھوں میں ایک گڑیا تھی۔ جولین ہی وہ واحد شخص تھا جس نے سب سے پہلے اس بچی کی لاش کو دیکھا۔جولین ہمیشہ اپنے آپ کو الزام دیتا رہا کہ اس نے اس بچی کے ہاتھوں میں لپٹی گڑیا کو کیوں کسی درخت پر نہیں لٹکایا تا کہ اس کی روح کو سکون مل سکے۔ اس کے بعد جولین نے بچی کی یاد میں درختوں پر گڑیاں لٹکانا شروع کر دیں جن کی تعداد اب ہزاروں تک پہنچ چکی ہیں۔ ان گڑیوں کو دیکھتے ہی لوگوں کے دلوں میں خوف طاری ہو جاتا ہے۔ آج سے 14 سال قبل جولین کا بھی اسی آئی لینڈ کے جنگل میں انتقال ہو گیا تھا۔