counter easy hit

دنیا کے معروف کرکٹر نے پاکستان آنے کی رضامندی ظاہر کردی،

لاہور (ویب ڈیسک) دنیائے کرکٹ کے معروف کھلاڑی اے بی ڈویلیئرنے پی ایس ایل میں شرکت کیلئے پاکستان آنے میں رضا مندی ظاہر کر دی، انہوں نے کہا کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے ،کھیلنے کو تیار ہوں، اےبی ڈویلیئرساؤتھ افریقہ کےسابق کپتان ہیں جو لاہور قلندر کا حصہ بنیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فور کے ٹیموں نےکھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل کرلی،اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں ایونٹ میں شامل 6 ٹیموں نے 633 ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے اپنی اپنی ٹیم کےلئے پلیئرز کا انتخاب کیا۔ ڈرافٹنگ کے دوران کھلاڑیوں کو پلاٹینم،ڈائمنڈ،گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا۔پاکستان سپر لیگ 4 کی ڈرافٹنگ کے دوران لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں اے بی ڈی ویلئرز کو چن لیا، چھٹی ٹیم نے اسٹیو اسمتھ کاانتخاب کرلیا جب کہ لاہور قلندرز نے پلاٹینم پلیئر کی کیٹیگری میں محمد حفیظ کو خریدلیا۔کیرون پولارڈ پشاور زلمی کی نظر انتخاب ٹھہرے ، شاہد آفریدی کو چھٹی ٹیم نے منتخب کرلیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈیرن براوو کو لیا، ڈائمنڈ کیٹیگری میں کورے اینڈرسن بریتھ ویٹ لاہور قلندرز میں شامل ہوئے، مصباح الحقپشاورزلمی ، جوئے ڈینلی چھٹی ٹیم میں شامل کرلئے گئے۔ ای این بیل ڈائمنڈ پلیئر کے طور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے۔ پی ایس ایل فور میں چھٹی ٹیم بھی شامل کر لی گئی جس کے نام ظاہر نہیں کیاگیا ۔