counter easy hit

کرسچیانورونا لڈو دنیا کے بہترین فٹبالر قرار

ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسچیانو رونالڈو نے سال 2016کے فیفا بیسٹ فٹبالر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔

The world's best footballer Crowned Cristiano Ronaldo

The world’s best footballer Crowned Cristiano Ronaldo

انہوں نے اس اعزاز کے لئے ارجنٹائن اور بارسلونا کے لائنل میسی اور فرانس اور اٹلیٹیکو میڈرڈ کے انٹوائن گریز مین کو شکست دی۔ امریکا کی کارلی لائیڈ نے سال کی بہترین خاتون فٹبالر کااعزاز حاصل کیا۔انگلش لیگ چیمپنئز لیسٹرسٹی کے اطالوی کوچ کلاڈیو رینری نے فیفا کوچ آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا ۔سال کا بہترین گول اسکور کرنے کا ایوارڈ ملائشیا کے کلب پنانگ کے محمد فیض صابری کوملا فیفا فیئر پلے ایوارڈ کو لمبیا کے کلب اٹلیٹکو نیسونال نے حاصل کی۔بہترین خاتون فٹ بال کوچ جرمنی کی سلویا نائیڈ قرار پائیں جنہوں نے ویمنز ٹیم کو اولمپک گولڈ میڈل جیتنے سے ہمکنار کیا لیورپول فٹ بال کلب (انگلینڈ) اور بورشیا ڈور ٹمنڈ (جرمنی) کے تماشائیوں کو بہترین تماشائی ہونے کا ایوارڈ ملا اس موقع پر جو ورلڈ الیون 2016ء منتخب کی گئی وہ گول کیپر ناٹر، ڈیفنڈرر راموس، پیک، مارسلیو، آلوپز، میڈفیلڈرز انیستا، کروسی موڈرچ، اوراسٹرائیکرز، رونالڈو، میسی اور سواریز پر مشتمل ہے۔اس ٹیم میں انگلش پریمیئر لیگ سے کوئی کھلاڑی جگہ نہیں پاسکا۔واضح رہے کہ کرسچیانو رونالڈو نے 2016میں پرتگال کے لئے یورپی چیمپئن شپ،ریال میڈرڈ کے لئے یورپین چیمپئنز لیگ، کلب ورلڈ کپ، فیفا، یوٹائیفا اورفرانس فٹ بال کی جانب سے انفرادی طورپر بہترین فٹبالر کے اعزازات بھی جیتے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website