counter easy hit

دنیا کو بالادستی کے فریب کے چنگل سے نکلنا ہو گا، ایرانی وزیر خارجہ

جنیوا: ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ خطے میں دیرپا قیام امن کے لیے بالا دستی کے فریب کے چنگل سے نکلنے کا وقت آچکا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ جواد The world will have to go out of the clutches of the arena, the Iranian Foreign Ministerظریف نے کہا ہے کہ بالادستی کے فریب نے دنیا کو تباہ کن جنگوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے، اس لیے بالادستی کے فریب سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے خطے میں قیام امن کے لیے مذاکرات کے ایک آزاد فورم کا قیام عمل میں لانا چاہیے، جس کے لیے ایران اپنے ہمسایہ ممالک کو دعوت دیتا ہے۔ اس کوشش میں دیگر ممالک بھی ہمارا ساتھ دیں۔ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے مزید کہا کہ دوسروں کو نقصان پہنچا کر خود کو محفوظ بنانے کی پالیسی سے دنیا میں تصادم کی کیفیت پیدا ہوتی ہے جو صرف دو ممالک کے درمیان نہیں بلکہ پورے خطے میں کشیدگی کا سبب بنتی ہے اس لیے اب ضروری ہو گیا ہے کہ اپنی قوت کو یکجا کرنے کی نئی پالیسی اپنائی جائے اور خطے میں سب سے طاقتور ہونے کی خواہش کو ترک کردینا چاہیے۔  واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2015 کے بین الاقوامی جوہری معاہدے کے برخلاف جوہری پروگرام شروع کرنے پر ایران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران دیوانگی کا مظاہرہ نہ کرے ورنہ ایران کے لیے ‘بڑا مسئلہ’ کھڑا ہو جائے گا۔