counter easy hit

دنیا اب امریکا کے فیصلے تسلیم نہیں کرتی، ایرانی صدر

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکی فیصلے ماننے کا دور گزر گیا، دنیا اب امریکا کے فیصلے تسلیم نہیں کرتی۔

The world no longer recognizes US decision, Iranian Presidentگزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے ایران سے کیے گئے مطالبات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کون ہوتے ہیں ایران اور دوسرے ممالک سے متعلق فیصلے کرنے والے؟

ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران اپنے ساتھی ملکوں کے ساتھ اپنے راستے پر ثابت قدم رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران سے نئے مطالبات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران نئی ایٹمی ڈیل چاہتا ہے تو مشرق وسطیٰ میں اپنی پالیسیاں بدلے،شام سے فوج واپس بلائے، یورینیئم افزودگی رو کے یا پھر سخت اقتصادی پا بندیوں کا سامنا کرے۔

بحرین اور متحدہ عرب امارات نےان مطالبات کا خیر مقدم کیا تھا جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ امریکی پالیسی درست سمت میں ہے، دنیا اس کی حمایت کرے۔