counter easy hit

ورلڈ کپ کا انعقاد؛ انتظامات کیلیے بلائنڈ کرکٹ کونسل کو 2 کروڑ مل گئے

لاہور:  پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلیے حکومت سے 2 کروڑ روپے کی گرانٹ وصول کرلی، عالمی کپ شارجہ اور پاکستان میں 10 سے 25 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

The World Cup held; The Blind Cricket Council got 2 million crores

The World Cup held; The Blind Cricket Council got 2 million crores

ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے50 ملین کی رقم درکار ہے، باقی رقم پنجاب حکومت اور اسپانسرز سے پوری کی جائے گی، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے ہمیں 2 کروڑ روپے کی گرانٹ مل گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر8 ٹیمیں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال شرکت کریں گی۔ 4 ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے کیلیے راضی ہیں، تاہم باقی ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے سے عدم تحفظ کا شکار ہیں، ورلڈ کپ کے انعقاد کو ہر حال میں ممکن بنانے کیلیے پاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل نے شارجہ کو نیوٹرل وینیو بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان میں ہی ہوگا، ان کاکہنا تھاکہ پاکستان ٹیم کا انتخاب سید سلمان بخاری کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی میرٹ پرکریگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website