counter easy hit

ورلڈ کپ ۲۰۱۹کے ہیرو بین اسٹوکس کو انگلینڈ نے اعلیٰ ترین اعزاز دینے کا فیصلہ کر لیا

The World Cup 2019 hero Ben Stokesx decided to give England the highest honor

لندن (ویب ڈیسک) ورلڈ کپ فائنل میں شاندار اننگز کھیل کر انگلینڈ کو ورلڈ چیمپیئن بنوانے میں اہم کردار اد کرنے والے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو انگلینڈ کے اعلیٰ ترین اعزاز ترین اعزازات میں سے ‘نائٹ ہڈ’ سے نوازا جائے گا۔ لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میں بین


اسٹوکس کی چار وکٹیں جلد گرنے کے بعد ناقابل شکست 84رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ جوز بٹلر کے ہمراہ اہم شراکت قائم کی جس کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم کی میچ میں واپسی ہوئی۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ فائنل میچ ٹائی ہوا اور پھر سپر اوور میں بھی میچ ٹائی ہونے پر انگلینڈ کو میچ میں زیادہ باؤنڈریز مارنے کی بنیاد پر ورلڈ چیمپیئن قرار دیا گیا۔بین اسٹوکس کو ان کی شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور اب انہیں انگلینڈ کے اہم ترین اعزازات میں سے ایک ‘نائٹ ہڈ’ سے نوازا جائے گا۔تھریسامے کی جگہ انگلینڈ کے نئے وزیر اعظم بننے کی ریس میں شامل جانسن اور ہنٹ دونوں سے جب پوچھا گیا کہ کیا اسٹوکس کو ‘نائٹ ہُڈ’ دیا جائے گا تو انہوں نے اس کی تصدیق کی۔ ورلڈ کپ فائنل میں شاندار اننگز کھیل کر انگلینڈ کو ورلڈ چیمپیئن بنوانے میں اہم کردار اد کرنے والے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو انگلینڈ کے اعلیٰ ترین اعزاز ترین اعزازات میں سے ‘نائٹ ہڈ’ سے نوازا جائے گا۔ یہ اعزاز کسی بھی فرد کو اس کی برطانیہ کے لیے شاندار خدمات پر بادشاہ یا ملکہ برطانیہ کی طرف سے دیا جاتا ہے اور جس شخص کو یہ اعزاز دیا جاتا ہے وہ اپنے نام کے ساتھ ‘سر’ لگا سکتا ہے۔اگر بین اسٹوکس کو یہ اعزاز دیا جاتا ہے تو وہ اسے وصول کرنے والے انگلینڈ کے 12ویں اور مجموعی طور پر 23ویں کرکٹر ہوں گے۔اس سے قبل سابق عظیم انگلش اوپننگ بلے باز ایلسٹر کُک وہ آخری کھلاڑی تھے جنہیں یہ اعزاز دیا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website