counter easy hit

عالمی برادری کو خون میں رنگے ہوئے اسرائیلی ظالمانہ ہاتھ کو روکنا ہوگا، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کوآگے بڑھ کر خون میں رنگے ہوئے اسرائیلی ظالمانہ ہاتھ کو روکنا ہوگا۔

The world community has to stop the blood-painted Israeli cruel hand, Shahbaz Sharifوزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر کہنا ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں، اسرائیلی فوج نے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دی ہیں اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطین کے نہتے شہریوں پرظلم وستم اوربربریت کی انتہا کردی ہے جب کہ عالمی برادری کوآگے بڑھ کرخون میں رنگے ہوئے اسرائیلی ظالمانہ ہاتھ کو روکنا ہوگا۔