counter easy hit

ایمیزون کے جنگلات میں بھڑکی آگ بجھانے میں برازیلی اور فرانسیسی حکمرانوں کی بیویاں رکاوٹ بن گئیں ، مگر کیوں ؟

The wives of the Brazilian and French rulers became a barrier to the blazing fire in the Amazon forests, but why?

لاہور (ویب ڈیسک) ایمیزون کے جنگلوں میں بھڑکی آگ کے ایشو پر پوری دنیا میں تشویش پائی جاتی ہے کہ اس آگ کا دھواں دنیا کی آکسیجن کو ختم کر رہا ہے۔ جبکہ جنگل کے مالک ممالک آگ بجھانے کی بجائے ایک دوسرے کی بیویوں پر بیان بازی کر رہے ہیں۔ آپ کو یہ جان کر شاید حیرانی ہو کہ ایمیزون جنگلوں پر قبضہ کیے ممالک برازیل اور فرانس آگ بجھانے میں ناکام اس لیے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کی بیویوں پر نقطہ چینی کرنے میں مصروف ہیں۔ ایمیزون جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پانے کے معاملے پر برازیلی صدر جیئر بولسونارو اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان اگرچہ کافی دن سے بحث چل رہی تھی۔تاہم اس بحث نے گزشتہ دنوں اس وقت نیا موڑ لے لیا جب فرانس میں ’گریٹ سیون‘ (جی سیون) ممالک کے اجلاس کے دوران فرانسیسی صدر نے برازیلی ہم منصب پر اپنی اہلیہ کی گستاخی کرنے کے الزامات عائد کیے۔ برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایک تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ برازیل کے صدر نے ان کی اہلیہ بریغت تروغنوث کی سوشل میڈیا پر گستاخی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فرانسیی صدر کا اشارہ دراصل برازیل کے صدر جیئر بولسونارو کی جانب سے ایک فیس بک پوسٹ پر دیے جانے والے نامناسب کمنٹ کی جانب تھا۔ برازیل کے صدر نے اپنے فیس بک پیج پر ایک مداح کی جانب سے اپنی اور فرانسیسی صدر کی بیویوں سمیت شیئر کی گئی ایک تصویر پر کمنٹ دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق برازیلی صدر کے مداح نے ان کی اپنی اہلیہ اور فرانسیسی صدر کی ان کی اہلیہ کے ساتھ کھینچی گئی ایک تصویر کو شیئر کرتے ہوئے مقامی زبان میں جیئر بولسونارو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اب تو آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ فرانسیسی صدر آپ کا پیچھا کیوں نہیں چھوڑتے‘۔ اگرچہ مداح نے برازیلی صدر اور فرانسیسی صدر کی بیویوں یا ان کی عمر سے متعلق کچھ بھی نہیں لکھا تھا، تاہم مداح کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کو برازیلی صدر نے اپنی اور فرانسیسی صدر کی بیویوں کی عمر کے طور پر لیا۔دراصل برازیلی صدر کی اہلیہ مشیل بولسونارو عمر میں ان سے 27 سال کم عمر جب کہ فرانسیسی صدر سے ان کی اہلیہ بریغت تروغنوث 24 سال بڑی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website