کویت سٹی: کویت میں ایک شخص نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک لڑکی کی تصویر کو لائک کیا جس پر اس کی بیوی نے طلاقلے لی۔

عدنان العبل نامی وکیل نے بتایا کہ جب خاتون سے خلع لینے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے کہا کہ میرے شوہر نے سوشل میڈیا پر لڑکی کی تصویر’لائک‘ کی ہے، تشفی نہ ہونے پر اصل پسِ پردہ حقیقت جاننے کے لیے وکیل نے سوال دہرایا تو خاتون نے پھر سے کہا کہ میرا شوہر سوشل میڈیا پر غیر لڑکیوں کی تصاویر لائک کررہا ہے، ابھی تو صرف تصاویر لائک کرنے کی حد تک ہے نجانے مستقبل میں اور کیا کیا ہوگا۔ واضح رہے کہ کویت طلاق کی شرح کے حساب سے دوسرا بڑا عرب ملک ہے، یہاں چھوٹی چھوٹی باتوں پر طلاقیں لینے کے واقعات تواتر سے ہورہے ہیں۔ طلاق کا حالیہ واقعہ کویت کے شہریوں کی ذہنیت اور عدم برداشت کا کھلا ثبوت ہے۔








